۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
اسماعیل ہنیہ کی شہادت اور پاراچنار پر تکفیری دہشت گردوں کےحملوں کے خلاف کراچی میں ایم ڈبلیو ایم کا احتجاج

حوزہ / علامہ راجہ ناصرعباس کی اپیل پر اسماعیل ہنیہ کی شہادت اور پاراچنار پر تکفیری دہشت گردوں کے حملوں کےخلاف ایم ڈبلیو ایم نے کراچی کے تمام اضلاع میں احتجاج کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ مطابق، سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر آج ملک بھر میں شہید اسماعیل ہنیہ کی مظلومانہ شہادت، مظلومین فلسطین سے اظہار یکجہتی، امریکہ و اسرائیل کی جارحیت اور پاراچنار پر تکفیری دہشت گردوں کے حملوں کے نتیجے میں درجنوں بے گناہ شہریوں کے بہیمانہ قتل عام کے خلاف احتجاجی مظاہرےمنعقد کیئے گئے اور ریلیاں نکالی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق شہر قائد میں جامع مسجد حیدری اورنگی ٹاؤن سیکٹر 10 کراچی ضلع غربی ، مسجدوامام بارگاہ باب نجف بفرزون کراچی ضلع وسطی ،جامع مسجد و امام بارگاہ عزا خانہ صغرا کورنگی ایم ایریا ضلع کورنگی ، جامع مسجد خوجہ کھارا در کراچی ضلع جنوبی ،جامع مسجد و امام بارگاہ دربار حسینی ملیر ضلع ملیر ،جامع مسجد ابو الفضل العباس لانڈھی ، جامع مسجد عزا خانہ صغریٰ ایم ایریا،جامع مسجد بی بی زینب مہران ٹاون ،جامع مسجد امام موسی کاظم ع کورنگی کراسنگ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں مظاہرین نے شرکت کی۔ جنہوں نے اپنے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیل مخالف نعرے درج تھے۔

مولانا باقرعباس زیدی، علامہ مختار امامی، مولانا صادق جعفری، علامہ مبشر حسن، مولانا حیات عباس، مولاناملک غلام عباس، سید احسن عباس رضوی و دیگر نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے تہران میں اسرائیلی دہشتگردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا: اسماعیل ہنیہ نے اپنے مقدس لہو سے فلسطینی تحریک کو جلا بخشی ہے۔

مقررین نے کہا: اسرائیل بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر جارحیت پر اتر آیا ہے اور تمام تر عالمی قوانین کو روند رہا ہے اور اپنی نابودی کی طرف تیزی سے بڑھ رہا ہے، اسرائیل نے دنیا اسلام کے مظلوم لیڈر اسماعیل ہانیہ کو جس طرح شہید کیا ہے اس نے اپنا مکروہ چہرہ دنیائے عالم پر عیاں کر دیا ہے، اس بزدلانہ کارروائی سے اسرائیل اپنی غزہ میں شکست و ناکامی پر پردہ نہیں ڈال سکتا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .